Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال

sb

  • **
  • 21929
  • +5/-0
  • Gender: Female

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال
کوئٹہ :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018 کے بی بی اے ٗ پی جی ڈی ٗ بی ایس ٗ ایم اے/ایم ایس سی ٗ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو فائنل امتحانات کے رول نمبر سلپس ارسال کردئیے۔ طلبہ و طالبات رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔امتحانات12۔نومبر سے شروع ہورہے ہیں جو31۔دسمبر تک جاری رہیں گے۔کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا کے مطابق طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 3ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"