Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ڈی اے ای پولی ٹیکنیک کوئٹہ کے سالانہ امتحانات 13نومبر سے شروع

Offline sb

  • **
  • 22131
  • +5/-0
  • Gender: Female

ڈی اے ای پولی ٹیکنیک کوئٹہ  کے سالانہ امتحانات 13نومبر سے شروع
کوئٹہ : کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہاہے کہ ڈی اے ای پولی ٹیکنیک کے سالانہ انتحانات 2018 ,منگل 13نومبر سے شروع ہونگے،
جس کے لئے تمامامیدواروں رول نمبر سلپ بھجوادی گئی ہیں ،اس کے لئے 15امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،اور امتحانات لینے کے لئے سپروائزری اسٹاف کی تعیناتی بھی کاجاچکی ہے ،اور انھیں ان کے تعیناتی کے آرڈر ز متعلقہ کالجز اور اسکولز میں بھجوادیئے گئے ہیں،
دوران امتحان مرکز کے ارد گرددفعہ 144اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند ہونگی،نقل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی،موبائل فون امتحانی مراکز میں لانے پر پابندی ہے ،نقل کرتے اور موبائل استعمال کرتے ہوئے کوئی امیدوار پکڑاگیاتواس کارزلٹ منسوخ اور آئندہ امتحان کے لئے نااہل قرار دیاجائےگا،سپروائزری اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے
 کہ وہ نقل کسی صورت نہ ہونے دیں،تمام امیدواروں کی کی رول نمبر سلپ چیک کر کے انھیں امتحانی مرالزمیں داخل ہونے دیں ،مستقبل کے انجنیئرزبھی اپنے ساتھ،کوئی ایسامواد نہ لائیں جو نقل کرنے میں مدددے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 10 نومبر  2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"