Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جےٹی آئی نظریاتی کی چاروں صوبوں کی کابینہ تحلیل

Offline AKBAR

  • *****
  • 3958
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جےٹی آئی نظریاتی کی چاروں صوبوں کی کابینہ تحلیل
کوئٹہ:جمعیت طلباء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئرعبدالرحیم صباح نے جے ٹی آئی نظریاتی کی چاروں صوبائی کابینہ کو تحلیل کر دیا
چند روز میں چاروں صوبائی کنوینئرز کا اعلان کیا جائیگا مرکزی کنونیئر عبدالرحیم صباح نے عبدالحمید شیرانی محمد اصغر حریری ٗسید نور ٗنذیر شمشیری زاہد خان گلاب شاہ ٗاختیار احمد عیسیٰ خان شمس الدین کی جے ٹی آئی نظریاتی سے بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے انہوں نےچاروں صوبوں کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جماعت کے پیغام کو دینی و عصری تعلیم اداروں میں پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ بہت جلد چاروں صوبوں کے صوبائی کنونیئروں کا اعلان کر دیا جائیگا
جمعیت طلباءاسلام نظریاتی کے کارکن کسی پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں اور منفی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی