Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
11th Class Result BIEK Karachi-Board 2019>>

اے پی ایم ایس او کے جنرل ورکرز اجلاس

Offline AKBAR

  • *****
  • 3979
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اے پی ایم ایس او کے جنرل ورکرز اجلاس
« on: November 20, 2018, 06:08:43 PM »
اے پی ایم ایس او کے جنرل ورکرز اجلاس

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ طلبہ کسی بھی جماعت یا تحریک کا ہر اول دستہ ہوتے ہیں،
ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہماری طلبہ جماعت نے سیاسی جماعت کو جنم دیا، ایم کیو ایم تعلیم کا معیار اور اپنی طلبہ جماعت کو سب سے منفرد بنانے کا عزم رکھتی ہے،
یہیں سے نوجوان نکل کر سیاست اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے،وہ اے پی ایم ایس او کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے،
انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار خان بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے طلبہ وطالبات میں وہی اسپرٹ پیدا کرنی ہے جو اسکے قیام کے وقت 11جون 1978کو تھی، نظم و ضبط ہماری اساس ہے جس پر عمل کے بغیرتحریک کا سچا کارکن بننا ممکن نہیں،
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 20 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی