Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹلز کے میس بند

Offline AKBAR

  • *****
  • 3875
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹلز کے میس بند
ملتان:نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹلز کے میس بند کروانے پر ینگ ہاؤس آفیسر ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے انتظامیہ کے اس عمل کو مسترد کردیا ۔
ینگ ہاؤس آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد سعد کا کہنا تھا کہ میس ہالز کو فی الفور کھولا جائے ۔ڈاکٹررانا ذیشان نے کہا کہ نشتر انتظامیہ بجائے میس ریٹ کو ریگولرائز کرنے کےبجائے میس ہی بند کررہی ہے جس سے یونیورسٹی طلبا وطالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔
ڈاکٹر سلمان لاشاری کا کہنا تھا کہ میس کی بندش سے ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کو اتنی مشکلات ہیں کہ سالِ آخر کے امتحانات دینے والے طلباء کیلئے پیپر کی تیاری کرنا مشکل ہے ۔ڈاکٹر وقاص لغاری نے اس موقع پہ ہوسٹل میں صفائی کے ایشو پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسٹل سے گند کے انبار نہیں اٹھائے گئےجس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 2 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی