Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

Offline AKBAR

  • *****
  • 3897
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان
لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 39میڈیکل کالجوں کے 5286طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4430 پاس جبکہ772فیل قرار پائے۔
کامیابی کا تناسب 85.15فیصد رہا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ماہا زینب نے892/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی حرا امین نے881/1000نمبر لے کر دوسری
جب کہ اسی کالج ہی کی ہبہ تحریم نے869/1000نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سپلیمنٹری امتحانات24جنوری 2019ء سے شروع ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 12 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی