Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
11th Class Result BIEK Karachi-Board 2019>>

پنجاب ایگزمینشن کمیشن کے امتحانات سنٹرزمیں دفعہ 144نافذ ہوگی

Offline AKBAR

  • *****
  • 3983
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب ایگزمینشن کمیشن کے امتحانات سنٹرزمیں دفعہ 144نافذ ہوگی
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایگزمینشن کمیشن نےپنجم اور مڈ ل کے امتحانات کے لیے سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ پیک کے جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام سینٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی ،تمام امتحانی سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے آپریشنل ہونے چاہیے ۔ سینٹرز پر پولیس اور سیکورٹی گارڈز موجود ہونے چاہیے ۔سینٹرز پر مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا جائے ۔امتحان ختم ہونے کے بعد سینٹرز کے باہر رش نہیں ہونا چاہیے ۔ امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہورہا ہے اور امتحانات 25 فروری تک جاری رہیں گے ۔

یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 27 جنوری ، 2019 کو شائع ہوئی