Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
9th Class MCQS App 4 Android>>

میٹرک نتائج :الخدمت سکولزکے 128طلبہ کے اعزاز میں تقریب

Offline sb

  • **
  • 25179
  • +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک نتائج :الخدمت سکولزکے 128طلبہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور: خیبر پختونخوا کے مختلف بورڈز سے حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے الخدمت سکولزکے 128طلبہ وطالبات کے اعزازمیں تقریب تقسیم انعامات و اسناد کا پشاور کے ایک مقامی ہال میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتا ق احمد مانگٹ،سینیٹر مشتاق احمد خان،صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی تھے ۔اس کے علاوہ الخدمت شعبہ تعلیم کے نیشنل ڈائریکٹر علی رضا،الخدمت سکولز کے صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹرجمال الدین، صوبائی صدر خالد وقاص، صدر الخدمت چارسدہ اشفاق خان، صدر الخدمت نوشہرہ عطاء اللہ خان، صدر الخدمت پشاورحافظ حمید اللہ، جنرل سیکرٹری الخدمت پشاور ارباب عبدالحسیب، الخدمت فاونڈیشن سکولز کے چھ سو سے زائد طلبہ وطالبات، ان کے والدین اورعزیز واقارب نے شرکت کی۔میٹرک امتحانات میںA+گریڈ حاصل کرنے والے 128طلبہ وطالبات سمیت8بہترین اساتذہ کو انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیاجبکہ الخدمت فاؤنڈیشن سکول بہلولہ چارسدہ بہترین سکول کے انعام کا حقدار ٹھہرا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا  دنیا لاہور 20جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"