Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

پشاورمیڈیکل کالج سال اول کی نشستیں سو سے بڑھا کر150 کر دی گئیں

Offline sb

  • **
  • 26617
  • +5/-0
  • Gender: Female

پشاورمیڈیکل کالج سال اول کی نشستیں سو سے بڑھا کر150 کر دی گئیں
پشاور: پشاور میڈیکل کالج پشاور میں سال ا ول کے داخلوں کےلئے نشستوں کی تعداد سو سے بڑھا کر 150 کر دی گئی ہے جس سے کالج میں مزید 50 طلباء وطالبات کو داخلہ مل سکے گا ،
 موجودہ سو نشستیں پہلے پر کی گئی ہیں نئی اضافی 50 نشستوں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی طلباء وطالبات کومیرٹ کم چوائس کی بنیاد پر داخلہ دینے کی مجاز ہے ۔ یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نے پشاور میڈیکل کالج کی طرف سے دائر ایک رٹ پر کیاہے جس میں پی ایم ڈی سی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو فریق بنایا گیا تھا۔
 کے ایم یو کی پریس ریلیز کے مطابق پی ایم ڈی سی نے 2015میں پشاور میڈکل کالج کی طرف سے سیٹیں بڑھانے کی درخواست پر کالج کی انسپکشن کے بعد سیٹیں بڑھانے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری بعد میں پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل کونسل نے بھی دے دی تھی
 لیکن اس کے باوجود سیٹیں بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جارہا تھاجس پر کالج انتظامیہ نے پشاور ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ31 جنوری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"