Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

کشمیر کے طلبا وطالبات پرتشدد، ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے،انجمن طلبا اسلام

Offline sb

  • **
  • 24439
  • +5/-0
  • Gender: Female

کشمیر کے طلبا وطالبات پرتشدد، ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے،انجمن طلبا اسلام
ملتان :انجمن طلبا اسلام جنوبی پنجاب کے نائب ناظم ملک شاہ نواز کھو کھر نے اپنے بیان میںجامعہ کشمیر مظفر آباد کیمپس میں طلباء طالبات پر پولیس کی فائرنگ ،لاٹھی چارج،تشدد اور گرفتاریوں کی مذمتکی ہے ،
انہوں نے کہا کہ پرامن نہتے معصوم طلباء پر ریاستی تشدد ظلم کی انتہا ہے ،تعلیمی مسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رہے گا ،پولیس مظالم سے حق کی صدا کو روکا نہیں جا سکتا ،اے ٹی آئی کے رہنماؤں ناظم جامعہ حسام الحسن گیلانی ، جنرل سیکرٹری ڈویژن مظفرآباد عدیل بھٹی پر بے بنیاد اور من گھڑت ایف آئی آر قابل مذمت ہے،
واقعہ میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو قرار واقعی ہی سزا دی جائے بصورت دیگر انجمن طلباء اسلام ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 04 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"