Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کامیٹرک فزکس کا امتحانی پرچہ آؤٹ

Offline AKBAR

  • *****
  • 3931
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
BISE Abbottabad Board 10th Class Physics Examination Paper Leaks
ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کامیٹرک فزکس کا امتحانی پرچہ آؤٹ
ایبٹ آباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے سرکاری طور پر اعلان کیاگیا ہے ، کہ میٹرک سال دوئم فزکس کا امتحانی پرچہ جو آوٹ ہوگیا تھا۔ اس لئے آج کے پرچہ کو منسوخ کردیا گیا۔
اورپرچہ آوٹ ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ ایف جی اسٹڈی کے نمائندہ خصوصی کے مطابق ابیٹ آباد میں کل رات سے آج ہونے والے فزکس کے پرچہ کی فوٹوکاپی سرعام فروخت ہورہی تھی، طلبہ وطالبات یہ فوٹو کاپی سو روپے سے پانچ سو روپے کی ادائیگی سے حاصل کررہے تھے۔
آج صبح جب امتحانی پرچہ جاری ہوا تو یہ بات کنفرم ہوئی کہ واقعی یہ پرچہ کل آوٹ ہوچکا ہوا ہے ۔
اس لئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے ترجمان کے مطابق میٹرک کا فزکس کاپرچہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ منسوخ ہونے والا پرچہ کل دوبارہ لیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 02 اپریل ، 2019 کو شائع ہوئی