Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع لاہور بورڈ

Offline sb

  • **
  • 23947
  • +5/-0
  • Gender: Female

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع لاہور بورڈ
لاہور : بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج 6 مئی سے ہو گا۔
جس کے لیے لاہور بورڈ نے شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور لاہور میں 577 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جب کہ امتحان میں شریک ہونے والے طالب علموں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار ہے۔
 انٹرمیڈیٹ سالِ دوئم کا امتحان 6مئی تا 21مئی اور سالِ اوّل کے امتحان 22مئی تا 12جون تک جاری رہے گا۔
لاہور بورڈ نے طالب علموں کو رول نمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا ہے،جبکہ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 06 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"