Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

اسپشل بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Offline sb

  • **
  • 24454
  • +5/-0
  • Gender: Female

اسپشل بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز
ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات 2019کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل بچوں کیلئے نویں و دسویں کلاس کے امتحانات بدھ 12 جون سے گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد میں شروع ہو گئے ہیں

کراچی (لیڈی رپورٹر) جو 28جون تک جاری رہیں گے۔ امتحانات میں تقریباً 280قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم طلباو طالبات شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے بتایا کہ 211 امیدوار کراچی سے امتحان دے رہے ہیں، چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت پر دوسرے شہروں کے 69 امیدوار حیدرآباد اور سکھر سے ہی اپنے امتحانات دے رہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 14 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"