Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

تعلیمی بجٹ میں کمی ، آ ئی جے ٹی کا آ ج پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر احتجاج کا اعلان

Offline sb

  • **
  • 24255
  • +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی بجٹ میں کمی ، آ ئی جے ٹی کا آ ج پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر احتجاج کا اعلان
20فیصد کمی تعلیم دشمنی ، فیصلہ واپس لیا جا ئے ، رہنما ئوں کا پریس کانفر نس سے خطاب

اسلام آباد :اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے تعلیم کے بجٹ میں 20فیصد کمی کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آ ج احتجاج کااعلان کردیا ۔ اس بات کااعلان ناظم اعلیٰ محمدعامرناگرہ نے نیشنل پریس کلب میں اسسٹنٹ سیکرٹری جمعیت راجہ عمیر، ناظم صوبہ پنجاب شمالی شاہ زیب احمد،ناظم صوبہ خیبرپختونخوا شکیل احمد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا محمدعثمان اورناظم اسلام آباد سید تصورکاظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرا نوں نے تعلیم جیسے اہم شعبے کے بجٹ میں 20فیصد کمی کرکے تعلیم دشمنی کاثبوت دیاہے ۔ اس وقت پاکستان میں دو کروڑ بیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔72سال گزرنے کے باوجود شرح خواندگی58فی صدہے ، اسلامی جمعیت طلبہ آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج شروع کرے گی۔ تمام صوبائی اسمبلیوں کے باہر بھی صوبائی بجٹ میں اضافے کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ اسلام آبادایڈیشن میں مورخہ 14 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"