Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

میٹرک جنرل گروپ ریگولر، سالانہ امتحانات 2019کی مارک شیٹس کا اجرا

Offline sb

  • **
  • 23947
  • +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک جنرل گروپ ریگولر، سالانہ امتحانات 2019کی مارک شیٹس کا اجرا
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 12جولائی سےمیٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات 2019کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کے اسکولوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلباء وطالبات اپنے
اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوںمیں میٹرک بورڈ کے کمرہ نمبر6فرسٹ فلور بلاکAسے صبح9:30بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسکروٹنی فارم 12جولائی سے 9اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جو کہ بورڈ آ فس سے ملحق بینکوں کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 11 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"