Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
9th Class MCQS App 4 Android>>

آسیان ریجنل فورم دفاعی یونیورسٹی کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہو گیا پاک فوج کو کثی

Offline iram

  • *****
  • 3841
  • +16/-3
  • Gender: Female


آسیان ریجنل فورم دفاعی یونیورسٹی کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہو گیا
پاک فوج کو کثیر الجہتی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی

 راولپنڈی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) آسیان ریجنل فورم کی دفاعی یونیورسٹیوں/کالجوں اور اداروں کے سربراہوں کا 12 واں اجلاس جمعرات کو ختم ہو گیا جو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تین روز جاری رہا۔ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد حامد خان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی کا سد باب، قدرتی آفات سے نمٹنا اور اقوام متحدہ کے امن مشن شامل ہیں۔ انہوں نے ڈیفنس کالجز نیٹ ورک قائم کرنے اور سٹوڈنٹس فیکلٹیز ایکس چینج پروگرام کی ضرورت پر زور دیا


شکریہ اے پی پی