Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
11th Class Result BIEK Karachi-Board 2019>>

Benazir University Nawabshah: Police baton charge and shelling, 10 Students Inju

Offline AKBAR

  • *****
  • 3983
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Benazir University Nawabshah: Police baton charge and shelling, 10 Students Injured

بینظیر یونیورسٹی نواب شاہ: پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے  طلبہ وطالبات زخمی
رپورٹ: مشرف بھٹی
نواب شاہ میں پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے بینظیر یونیورسٹی کے 10 سے زائد طلبہ اور طالبات زخمی ہوگئے۔
شہید بینظیر بھٹو جنرل یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔
طلباء نے پہلے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے دھرنا دیا تو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین سے کوئی بات نہیں کی گئی جس کے بعد سکرنڈ روڈ پر اپنے مطالبات کی منظوری کےلیے پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے درجنوں طلباء کو زخمی کر دیا۔
زخمیوں میں طلبہ کے ساتھ طالبات بھی شامل ہیں جن میں ایک شدید زخمی طالب علم کو حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے۔
طلباء پر بد ترین تشدد میں پولیس کے سادہ وردی میں ملبوس اہلکار بھی شامل تھے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات فراہم نہ کرنے، اساتذہ کے کلاس میں نہ آنے اور ہاسٹل میں پانی کا انتظام نہ ہونے پر طلبہ اور طالبات مظاہرہ کر رہے تھے۔
یہ خبر سما ٹی وی نیوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 30 اکتوبر2019 کی دوپہر شائع ہوئی
Samaa Digital