Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

پی ایچ ڈی ڈگری جمع نہ کرانے پرزکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو نوٹس جاری

Offline sb

  • **
  • 26391
  • +5/-0
  • Gender: Female

پی ایچ ڈی ڈگری جمع نہ کرانے پرزکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو نوٹس جاری
ملتان : جامعہ زکریا کی انتظامیہ نے شعبہ سیاسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر یاسرشریف کو سکالرشپ پر معہ تنخواہ 5 سال کی تعلیمی رخصت مکمل کرنے کے باوجود پی ایچ ڈی ڈگری جمع نہ کرانے پر فائنل نوٹس جاری کر دیا،بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر یاسر شریف 2014ء میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی فارن سکالرشپ کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے 5 سالہ تعلیمی رخصت پر بیرون ملک گئے اور 30 اپریل 2019ء کو یونیورسٹی میں دوبارہ جوائننگ دیدی مگر پی ایچ ڈی کی ڈگری جمع نہیں کروائی، جس پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے انہیں ڈگری جمع کروانے کیلئے متعدد نوٹس جاری کئے گئے مگر یاسر شریف نے ڈگری جمع نہیں کروائی گئی جس پر پی ڈی ونگ نے وائس چانسلر کی ہدایت پر یاسر شریف کو فائنل نوٹس جاری کردیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ نامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 02 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"