Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters
11th Class Result BIEK Karachi-Board 2019>>

لاہور کے سرکاری سکولوں کےلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری

Offline AKBAR

  • *****
  • 3979
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور کے سرکاری سکولوں  کےلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری
 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے لاہور بھر کے تمام سرکاری سکولوں کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی، تمام سکولوں میں 2 دسمبر سے امتحانات کا آغاز ہوگا اور 24 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
مزید خبریں:طلباو طالبات ہوجائیں ہوشیار،اہم خبرآگئی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ لاہور کے تمام سکولوں میں 2 دسمبر کو امتحانات کا آغاز ہوگا۔ ہشتم، نہم اور دہم کے امتحان 2 سے 13 دسمبر تک لیے جائیں گے۔ پہلی سے ساتویں جماعت کا امتحان 14 سے 24 دسمبر تک لیا جائے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سرکاری سکولوں کو یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لینے کی ہدایت جاری کردی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے امتحانات کے اوقات کار بھی جاری کردیئے۔ پہلی شفٹ کا امتحان صبح 9 سے 12 بجے لیا جائے گا۔ سکینڈ شفٹ سکولوں میں دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک امتحان لیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 میں مورخہ 28 نومبر 2019کو شائع ہوئی