Library Sindh Study FG Study quiz Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

تعلیمی اعلانات15 اپریل 2008

Offline AKBAR

  • *****
  • 3933
  • +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تعلیمی اعلانات15 اپریل 2008
« on: April 15, 2008, 09:51:56 AM »

شکریہ روزنامہ جنگ
تعلیمی اعلانات
4/15/2008
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک ہسٹریکی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ 16 اپریل صبح ساڑھے 9 بجے آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید سلمان ندوی اور پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل کریں گے جبکہ پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر احمد اس موقع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

 وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیاتی اور کمپیوٹر سائنس کے اشتراک سے منگل 15 اپریل دوپہر 12 بجے اردو یونیورسٹی میں سیمینار ہوگا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید مصباح الدین ہوں گے۔ حیدرآباد۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے ایڈیشنل ناظم امتحانات اقبال میمن کے اعلامیہ کے مطابق ایم سی کیو تھیوری پروگرام فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس (پارٹ ٹو) ضمنی امتحانات 2008 ء کا انعقاد 22 اپریل کو لمس جامشورو‘ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ‘ نواب شاہ میڈیکل کالج نواب شاہ اور غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔