لاہور بورڈ امتحان میں غلط امتحانی پرچے تقسیم
لاہور:۱۲ مارچ ۲۰۱۲: لاہور ثانوی اور اعلی ثانونی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام نہم کے سالانہ امتحانات میں ماڈل ٹاون کے ایک اسکول میں سپلیمنٹری امتحانات کے سوالنامے تقسیم کر دیے گئے جس پر طالبات اور والدین نے لاہوربورڈ کی اس کارروائی کے خلاف سخت احتجاج کیاہے
لاہوربورڈکے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں نہم کے امتحانات کے دو سینٹر قائم کئے گئے تھے جن میں دو سو کے قریب طالبات نہم کے سالانہ امتحانات دے رہی ہیں تاہم لاہوربورڈ انتظامیہ کی غفلت کے باعث امتحانی عملے نے بچوں میں سیشن 2010 سے 2012 کے پرچے تقسیم کر دئیے جبکہ طلبہ کا کہنا تھاکہ جب سپرینڈنٹ امتحانات کو اس حوالے سے شکایت کی تو انہوں نے سختی سے یہی پرچہ کرنے کا حکم دیا
امتحانی وقت کے بعد طلبہ اور انکے والدین نے احتجاج کیا. انکا کہنا تھاکہ لاہور بورڈ کی غفلت کے باعث طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہونے کا امکان ہے جس پر اس امتحان کو فوری منسوخ کیا جائے
دوسری جانب کنٹرولر امتحانات انور فاروق نے ٹیلی فون پرپاک اسٹڈی کو بتایاکہ اس سینٹر سے اولڈ سیلبس کے پرچے کی شکایت ملی ہے جس کے لیے انہوں نے طلبہ سے تحریری درخواست طلب کر لی ہے جس کے بعد طلبہ کی تعداد کے بعد پرچہ دوبارہ کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے گا.