لاہور بورڈ میٹرک دوسرے سالانہ امتحان میں تینتالیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے

Lahore Board Matric 2nd annual exam 2022,Forty-three thousand candidates will be participate

لاہور بورڈ میٹرک دوسرے سالانہ امتحان میں تینتالیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے
لاہور بورڈ نے نہم، دہم جماعت کے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے رولنمبر سلپ جاری کردی، امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہوگا، 43 ہزار امیدوار شرکت کریں گے
تفصیلات کےمطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نہم اور دہم جماعت کا دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امیدواران کو رولنمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں، لاہور بورڈ نے امتحان کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی ہے
پاک اسٹدی کے مطابق لاہور بورڈ کے دوسرے سالانہ امتحان میں 43 ہزار طلبہ وطالبات شرکت کریں گے، سالانہ امتحان دو گروپس میں لیا جائے گا،
صبح کا پرچہ 8:30 اور دوپہر کا پرچہ 1:30 بجے ہوگا، امیدواروں کو امتحانی مراکز میں آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation