Faisalabad Agriculture University and State Bank signing MOU

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن فیصل آباد کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں اور ڈائریکٹر ایگریکلچر کریڈٹ اینڈ فنانشل انکلوژن ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک عابد قمر نے کئے۔
اس موقع پر چیف مینیجر اسٹیٹ بینک فیصل آباد وقاص کاشف، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر کریڈٹ اینڈ فنانشل انکلوژن ڈیپارٹمنٹ ندیم خانزادہ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہما بخاری، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر کاشف سلیمی اور انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ریسورس اکنامکس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر محمد اصغر بھی موجود تھے۔
معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مالی امور بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار، کانفرنسز کا انعقاد کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ زرعی قرضوں، ڈیجیٹل اقدامات، خواتین کو کاروبار میں خودمختار بنانے اور اسلامی فنانس سمیت دیگر شعبہ جات میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔ معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگریکلچر فنانشل لٹریسی اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر پروگرام کے تحت جامعہ زرعیہ کے سو طلباء و طالبات فیصل آباد کی چاروں تحصیلوں میں کاشتکاروں کو زرعی قرضہ جات کی معلومات اور جدید رحجانات سے روشناس کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی دستگیری کر کے نہ صرف غذائی استحکام کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں بلکہ تخفیف غربت کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے

Signing of Memorandum of Understanding between University of Agriculture Faisalabad and State Bank of Pakistan Banking Services Corporation

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation