Karachi Medical and Dental College new academic year started


کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کے لئے یہ انتہائی فخر کا باعث ہے کہ آج یہ طلبہ مستقبل کے ڈاکٹرز بننے کے لیے تعلیمی زندگی کا آغاز کررہے ہیں،
کالج کے پروفیسرز اور اساتذہ اپنی بہترین صلاحتیں طالب علموں کے لئے صرف کریں کیونکہ طب کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ڈاکٹرز ان کی صحت اور زندگیاں بچانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں،
ان خیا لات کااظہار انہو ںنے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس تقریب میں طلباء کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر سفید کوٹ پہنایا جاتا اور ان سے اپنے پیشے سے مخلص رہنے کا حلف لیا جاتا ہے،
تقریب میں ایڈمنسٹریٹرکراچی کے علاوہ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مسعودحمید، ممبر گورننگ باڈی ڈاکٹر فرحان عیسی، پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر نرگس انجم اور کالج کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ جن طلبہ اور طالبات نے میڈیکل کا شعبہ انتخاب کیا ہے وہ انتہائی محنت، تندہی اور ایمانداری کے ساتھ تعلیم حاصل کریں تاکہ قابل ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں،
انہوں نے کہا کہ 257 طلباء ایم بی بی ایس اور 100 طلباء بی ڈی ایس کے لئے اپنی تعلیم کا آغاز کررہے ہیں میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے والدین بھی اس بات پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہو ںنے اپنے بچوں کیلئے مسیحائی کا انتخاب کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آپ ان چند خوش نصیب افراد میں سے ہیں جن کو اس بہترین ادارے میں علم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لج بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اتنظام چلنے والا اہم ادارہ ہے جس کا قیام 1991 میں عمل میں لایا گیا تھا،
ابتدائی طور پر ایم بی بی ایس کے پچاس طلباء اور بی ڈی ایس کے 10 طلباء کو داخلے دیئے گئے تھے ، کالج کی ترقی کا یہ سفر رکا نہیں ہے اور اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہو ںنے کہا کہ کالج کے مالی اور انتظامی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنا ہونگے، تاکہ کالج کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کالج کا کنووکیشن ہر سال منعقد کیا جائے گا اور پاس ہونے والے طلباء کو اسی سال سند دی جائیں گی،
سابق وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی مسعود حمید اور ممبر گورننگ باڈی ڈاکٹر فرحان عیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں آپ کا بنیادی فرض ہے کہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اس پیشے سے وابستہ افراد کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو اٹھانے کا آج طلبہ و طالبات عہد کررہے ہیں،
کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس انجم نے اس موقع پر نئے آنے والے طلباء سے حلف لیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمارے طالب علم پاکستان کی ترقی اور کامرانی کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ کردار اد اکریں گے،
اپنے پیشے سے مخلص رہیں گے اساتذہ سے جانب داری نہیں مانگے گے اور اپنے پیشے اور مریضوں کے ساتھ مخلص رہیں گے، اس موقع پر طلباء و طالبات کے لئے کتب میلے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation