In KPK All Educational Boards Merge into BISE Peshawar board


صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام تعلیمی بورڈ کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کا فیصلہ
حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق صوبہ میں ایک تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا انعقاد کرانے کے حوالے سے اجلاس
حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ میں موجود آٹھ مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت منعقد ہونے والے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کو ایک ہی تعلیمی بورڈ کے ذریعے منعقد کروانے کے حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں سیکرٹری تعلیم کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ حکومت خیبر پختونخوا کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے کے مطابق امتحانی بورڈذ کے نظام میں جدت لائی جا رہی ہے اور اس سرگرمی کا اولین مقصد صوبہ بھر کے تعلیمی نظام میں مزید شفافیت اور یکسانیت لانا ہے۔
تین گھنٹے طویل اجلاس میں ایک ہی بورڈ کے تحت امتحانات منعقد کروانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عادل صافی اسپیشل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ، قیصر عالم چیئرمین فیڈرل بورڈ ، نصراللہ خان چیئرمین پشاور بورڈ، ثمینہ الطاف چیئرمین کوہاٹ بورڈ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اقبال، عالمگیر خان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مردان ، سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار اور لال سعید خٹک ڈپٹی سیکرٹری بورڈ و ٹریننگ نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ امتحانی بورڈز کے نظام میں جو بہتری لائی جا رہی ہے اس کے تحت کسی بھی بورڈ کے ملازم کی نہ تو پروموشن میں فرق پڑے گا، نہ ہی سیلری میں، نہ ہی ان کے انتظامی امور کے حوالے سے کوئی مسائل در پیش آئیں گے اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے تین سب کمیٹیز تشکیل دے دی گئیں۔ دنیا بھر میں امتحانی تعلیمی نظام جدت اختیار کر رہا ہے اور یہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہر بچے کا حق ہے کہ اس کو ایک جیسا امتحانی پیپر میسر ہو۔
صوبہ بھر میں انجینئرنگ یونیورسٹیز ،میڈیکل کالجز اور مقابلے کے امتحانات میں بھی تمام بچوں کو یکساں پیپر حل کرنے کو ملتا ہے تو یہی نظام ہم اپنے صوبہ کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے امتحانات میں لے کر آئیں گے ۔ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس کو فیڈرل تعلیمی بورڈ کے امتحانی طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔علاوہ ازیں، صوبہ بھر کی سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی حلقے اور والدین حکومت خیبر پختونخوا کو اس کاوش پر بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں

Khyber Pakhtunkhwa Decision to merge all educational boards into BISE Peshawar board

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation