Lahore Board Matric Exam 2024,Two lac and forty thousand Students participated

Lahore Board Matriculation Examination, two hundred and forty thousand male and female students participated


لاہور بورڈ کےمیٹرک امتحان، دو لاکھ چالیس ہزار طلبہ وطالبات شریک
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر عنصر اظہر کا لارنس روڈ سمیت مختلف امتحانی سنٹر کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
پہلے روز سات مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔فرسٹ شفٹ میں تاریخ پاکستان، کمپیوٹر ہارڈ وئیر،پولٹری فارمنگ ، غذا اور غذائیت کا پیپر لیا گیا۔
سکینڈ شفٹ میں سوکس ،بزنس اسٹیڈیز ، لباس و پارجہ بانی کا پیپر ہوا۔
رواں سال 2 لاکھ چالیس ہزار امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔860 امتحانی سنٹرز میں امیدوار امتحان دیں گے۔
تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔امیدواروں کو رولنمبر سلپ دیکھنے کے بعد امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
امیدواروں کو پیپر شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دہم جماعت کے امتحان 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔
نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation