لاہورفارویمن یونیورسٹی کی طالبات کایونیورسٹی کے اندر جنسی زیادتی کے واقعات کیخلاف احتجاج
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات جنسی ہراسمنٹ و زیادتی کے واقعات کیخلاف بھرپور احتجاج کیا،
ہزاروں طالبات نے جیل روڈ لاہورکوہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا
جیل روڈ پر طالبات کے احتجاج کے باعث ٹریفک روانی شدید متاثر ہے، جیل روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،
طالبات کا کہناتھا کہ لاہورکالج میں جنسی زیادتی کےواقعات رونماہوئےجیسے یونیورسٹی انتظامیہ نےچھپادیا،2022-23کویونیورسٹی میں جنسی زیادتی کےواقعات ہوئے، یونیورسٹی انتظامیہ نے جنسی زیادتی کے دونوں واقعات چھپا دیئے
طالبات نے انکشافات کرتے کہا کہ جمعرات والے دن بھی ایف اے پارٹ ون ایوننگ کی طالبہ سےزیادتی کی گئی،
جن کیساتھ زیادتی ہوئی وہ کالج چھوڑی گئیں،مستقبل تباہ ہوچکا، زیادتی کرنے والے ملازمین آج بھی یونیورسٹی میں ہیں
طالبات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جنسی ہراسمنٹ وزیادتی کےواقعات کانوٹس لیں،
وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں رہی ہیں،لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں لڑکیاں محفوط نہیں ،
ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات کی شکایت کرنے دھمکی دی جاتی ہے
Lahore For Women University students Protest against Sexual abuse