Punjab: October 15, Schools will be closed at 2:45 pm

پنجاب: پندرہ اکتوبر سے سکولوں میں چھٹی پونے تین بجے شام کو ہوگی
پنجاب میں موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے اسکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے31 مارچ 2025 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اسکولز پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے، اسکولز میں چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
جمعہ کو چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اساتذہ اسکولز میں ساڑھے 8 بجے سے 3 بجے تک رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی تاہم اساتذہ 9 سے 12 بجے تک اسکول آئیں گے۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation