Rawalpindi students protest against Lahore incident, vandalism in Punjab College

راولپنڈی: لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف راولپنڈی میں طلباء نے احتجاج کیا، جس دوران کھنہ پل کے قریب ایک نجی کالج( پنجاب گروپ آف کالجز) کے کیمپس پر پتھراؤ کیا گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں عمارت اور وہاں کھڑی بسوں و گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مشتعل مظاہرین نے کالج کی لائبریری سے اشیاء اٹھا کر اسلام آباد کی حدود میں ایکسپریس ہائی وے کی سروس روڈ پر آگ لگا دی۔
احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے طلباء نے مورگاہ جہلم روڈ اور گوجرخان جی ٹی روڈ پر بھی مظاہرے کیے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس نے ایک خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت 1400 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سیکیورٹی پلان کے تحت تین ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز، اور 23 ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی سیکیورٹی لگائی گئی ہے، جبکہ شہر کے مختلف اہم مقامات جیسے کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندی چوک، اور دیگر چوراہوں پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشنوں پر بھی پولیس تعینات کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے 5 سیکشنز اور پولیس کی 8 ٹیمیں ربڑ بلٹس، آنسو گیس، اور اینٹی رائٹ آلات کے ساتھ تیار حالت میں رکھی گئی ہیں۔

10th-class-mcqs-all-subjects9th-class-mcqs-all-subjects11th-class-mcqs-past-papers12th-class-macqs-past-paperscss-islamiat-past-papers-mcqsnts-online-test-preparation