سرکاری اسکول کے طلبا کو درسی کتب نہ مل سکیں، سال ضائع ہونے کا خدشہ
ملتان : متعدد سرکاری سکول کے طلبا کو درسی کتب نہ مل سکیں ،پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کا اگلا تعلیمی سال بدستور ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔
بتایاگیا ہے کہ پہلی سے دسویں جماعت کی درسی کتابوں کی اشاعت رکے 2 ہفتے گزر گئے ہیں۔پبلشرز کو فنڈز نہ ملنے کے باعث درسی کتابوں کی اشاعت شروع نہ ہوسکی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن ،پی ایم آئی یو ڈیپارٹمنٹ پبلشرز کو فنڈز جاری نہیں کررہے ۔یہی صورتحال رہی تو اپریل میں بچوں کو درسی کتابیں نہیں مل سکیں گی جس سے ان کا سال متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
School students could not get textbooks