سندھ میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں نمبروں کی بجائے گریڈنگ پالیسی کی منظوری
۔سندھ حکومت نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس طرح ملک بھر میں سندھ پہلا صوبہ ہو گیا جس نے گریڈنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025ء سے ہو گا
جس کے تحت طلبہ کو نمبروں اور پوزیشنز کے بجائے گریڈز ملیں گے۔
نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کر دی جائیں گی۔
صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے تعلیمی بورڈز تاحال نئی گریڈنگ پالسی کی منظوری نہیں دے سکے ہیں۔
آئی بی سی سی نے نئی گریڈنگ پالیسی کا جو فارمولا طے کیا ہے
اس کے مطابق 95 یا زائد نمبرز کو A غیر معمولی گریڈ دیا جائے گا،
90 نمبر کو شاندار A دیا جائے گا،
85 نمبر کو بہترین A دیا جائے گا۔
اس طرح 80 نمبر کو بہت اچھا B دیا جائے گا،
75 کو اچھا B گریڈ دیا جائے گا،
70 کو مناسب اچھا B دیا جائے،
60 کو اوسط سے اوپر C دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں 50 کو اوسط D گریڈ دیا جائے گا،
40 تا 49 نمبر کو اوسط سے نیچے E گریڈ دیا جائے گا
اور 40 سے کم نمبر والوں کو غیر تسلی بخش F گریڈ دیا جائے گا
پاک اسٹڈی لائبریری اپنی خدمات کو بہتر کرنے کے لئے نئے سوفٹ وئیر انسٹال کررہی ہے ۔ اس لئے آئندہ کچھ دن آپ کو کچھ صفحات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔
Pak Study Library is installing new software to improve its services. herefore, in the next few days, you may face difficulties in accessing some pages. sorry for the inconvenience.