خواتین یونیورسٹی شعبہ میتھ میٹکس میں تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس
ریاضی کتابوں تک محدود نہیں، زمین کا ہرمظہر اسکے تابع، ماہرین
خواتین یونیورسٹی شعبہ میتھ میٹکس کےزیراہتمام پہلی تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہو گئی، کانفرنس کا عنوان پائیدار مستقبل کےلئے میتھ کا کردارٗ رکھا گیا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ ریاضی صرف کتابوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہماری زندگی کے ہر پہلو میں موجود ہے
موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، آلودگی سے نمٹنا، وبائی امراض پر قابو پانا، سمندروں کی پائیداری، قدرتی آفات سے بچنا (آتش فشاں، زلزلے، سونامی)، اور انسانوں سے پیدا ہونے والی آفات (آگ) سب مساوات کے تابع ہیں۔
مختصراً، سیارے زمین کی پائیداری کا انحصار ریاضیاتی سائنس پر ہے۔ وائس چانسلر (یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کامرن ، ڈاکٹر قمر رباب، امریکا سے ڈاکٹر عبیگل تھامسن ، برازیل سے ڈاکٹر سٹیفینلا بوٹا، جرمنی سے ڈاکٹر وول مارک ، ملائشیا سےڈاکٹر نورما الیاس برطانیہ سے کامران سومرو،ڈاکٹر تنویرتابش بیروت لیبان سے معادون مرتعدا، جنوبی کوریا سے ڈاکٹر قاضی مھمد ثاقب ترکی سے ڈاکٹر عائشہ ،ہنگری سے ڈاکٹر گلویا اپنے ریسرچ پیپر پیش کریں گے
جبکہ پہلے روز کے کی نوٹ سپیکرز میں ڈاکٹر ای ایل غریتب سوڈی، ڈاکٹرایم ایچ شیخکرز،ڈاکرمینا بگڈل،ڈاکٹر فرخندہ افضل،ڈاکٹر محمد عمران اسجد، ڈاکٹر جوزی کارلوس روڈگز، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر اطہرکھرل، ڈاکٹر شبنم ملک، اور ڈاکٹر صائمہ انس شامل ہیں۔
International Conference at Women's University Multan Department of Mathematics
Women University Multan