فاٹا یونیورسٹی اراضی مفت دینے کا اعلان


بنوں: بکا خیل وزیر قبائل نے فاٹا یونیورسٹی کو ایف آر بکا خیل میں سولہ سو کنال اراضی مفت دینے کا اعلان کردیا۔بنوں قبائلی سردار ملک شاہ محمد خان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فاٹا یونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں امن کے قیام اور پسماندگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کی نظر فاٹا پر لگی ہوئی ہے۔ مغربی میڈیا فاٹا کے عوام کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ فاٹا کے عوام دہشت گرد نہیں بلکہ علم دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لیے مفت اراضی دینے کے سلسلہ میں گورنر سرحد کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
شکریہ آج ٹی وی