پھلوں کا زائد استعمال نقصان دہ امپیریل کالج لندن


لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…پھلوں کے قدرتی فوائد اس قدر ہیں کہ ان کو گنا بھی نہیں جاسکتا تاہم ان کا زائد استعمال بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ لندن کے امپیریل کالج کے ماہرین کے مطابق پھلوں کا زائد استعمال موٹاپے کا باعث بھی بن سکتا ہے کیونکہ تمام صحت بخش اجزا کے ہمراہ پھلوں میں کیلوریز بھی موجود ہوتی ہیں جو وزن بھی بڑھاتی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض پھلوں میں چاکلیٹ کے برابر کیلوریز بھی موجود ہوتی ہیں جبکہ ان کا زائد استعمال دانت خراب کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ شکریہ جنگ