لندن : جی سی ایس ای امتحانات میں چینی اور بھارتی طلباء برطانوی طلباء پر سبقت لے گئے۔برطانوی اخبار ’دی میل‘ کے مطابق حساب میں ایک برطانوی طالب علم کی نسبت ساڑھے تین چینی طلباء نے اے گریڈ حاصل کیا۔55فی صد چینی اور31فی صد بھارتی طلباء نے حساب میں ’A‘ حاصل کیا، جب کہ برطانوی طلبا16فی صد، افریقی14فی صد اور پاکستانی13فی صد کی نسبت سے یہ اعزاز حاصل کر سکے۔یہ فرق دیگر مضامنین میں بھی نمایاں رہا۔شکریہ جنگ