منجی لدھی (آئی این پی) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ماﺅ علیحدگی پسندوں نے سکول کی عمارت کو بموں سے اڑا دیا۔
پولیس نے بتایا کہ منجی لدھی کے علاقے میں ماﺅ علیحدگی پسندوں نے رات کے وقت پرائمری سکول کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں برسرپیکار فورسز سکولوں کو مورچوں اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کررہی ہیں جس کی وجہ سے یہ علیحدگی پسند سکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ شکریہ نوائے وقت