پروفیسر ذوالکفل شاہ بخاری کی یاد میں اجلاس

مکہ مکرمہ : پروفیسر سید محمد ذوالکفل شاہ بخاری کی موت پاکستان کمیونٹی کےلئے ہی نہیں بلکہ ام القریٰ یونیورسٹی اور خصوصاً اس کے شعبہ انگریزی کے لئے بھی بڑا نقصان ہے۔
ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے انگلش لینگویج سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سامی عطرجی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا جسے امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاریؒ کے نوائے پروفیسر سید محمد ذوالکفل شاہ بخاری کی یاد مےں منعقدہ ایک اجتماع مےں پڑھ کر سنایا گیا۔
اجتماع مےں یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے اساتذہ نے بڑی تعداد مےں شرکت کی جس کا اہتمام پروفیسر محمد سلیم اور پروفیسر سید سجاد حسین شاہ نے کیا تھا۔ اجتماع مےں مرحوم کے دو چچا سید غلام مصطفی شاہ اور سید عقیل شاہ جو فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے مکہ مکرمہ آئے ہوئے ہےں نے بھی شرکت کی۔
ممتاز اسلامی مفکر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ایک ایسے عظیم علمی' مذہبی' قلمی اور فکری ساتھی سے محروم ہوگئے ہےں جو قول و فعل مےں تضاد سے گریز کرتے تھے۔
وہ خود نمائی اور خودستائی سے مبرا تھے اور دوسروں کے لئے ہمیشہ ایثار سے کام لیتے تھے۔ اس تعزیتی اجتماع مےں پروفیسر کلیم اللہ' پروفیسر خلیل الرحمن' پروفیسر جاوید اقبال' پروفیسر نثار احمد' پروفیسر آغا محمد نواز' سہراب خان' ارشد بٹ' پروفیسر سلیم اللہ' شکیل نواز' کلیم اللہ' ڈاکٹر ارشد افضل اور پروفیس عبدالحسیب خان نے بھی اپنے مرحوم ساتھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شکریہ نوائے وقت