ڈینڈن…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کیویز نے 8 وکٹ کے نقصان پر 404 رنز بنالئے، کپتان ڈینئیل ویٹوری تین کیچ گرنے کے بعد بھی سنچری نہ بنا سکے، اور99 کلب کے ممبر بن گئے۔
ڈینڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں کیوی ٹیم نے پہلی اننگز 276رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی ، ڈینئیل ویٹوری اور برینڈن میک کولم نے وکٹ کی چاروں جانب اسٹروکس کھیلے اورساتویں وکٹ کی شراکت میں 164 رنز بنائے ۔ برینڈن میک کولم 78رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔آج بارش کے باعث صرف 36 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ۔دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹ پر 404 رنز بنالئے تھے۔ کپتان ڈنئیل ویٹوری ایک رن کمی سے سنچری سے محروم ہوگئے وہ کامران اکمل کے ہاتھوں عمر گل کا شکار بنے۔ شکریہ جنگ