صنف نازک اپنی خوبصورتی کے بارے میں اس قدر پریشان رہتی ہیں کہ اپنی دلکشی و رعنائی میں اضافے اور جاذب نظر دکھائی دینے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں ۔
ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین ایک ہفتے میں 252 مرتبہ اپنے حسن کے بارے میں پریشان ہوتی ہیں، اورحسین اور نظر آنے کے لئے جتنی تگ و دو کرتی ہیں اتنا اور کسی معاملے پر توجہ نہیں دیتیں۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 35 سے 69 سال کی درمیانی عمر کی خواتین دن میں 36 مرتبہ اپنے آپ کوآئینے میں دیکھ کر منفی سوچوں کا شکار ہوتی ہیں۔شکریہ جنگ