Meal Manners

جس طرح كھانا پینا زندگی اور توانائی كے لیے ضروری ہے ویسے ہی كھانے كے آداب سے واقف ہونا بھی ضروری ہے۔ كھانا چاہے فرش پر دستر خوان بچھا كر كھایا جائے یا میز لگا كر اس كے چند آداب ہوتے ہیں جن كا ہر گھر میں خیال ركھاجاتا ہے۔ كھانے كے دوران خاموش بیٹھنے كی بجائے ہلكی پھلكی دلچسپ اور خوش گوار گفتگو كرتے رہنا چاہیے۔ كھانا شروع كرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا چاہیے اور چھوٹے چھوٹے نوالے توڑ كر كھانا چاہیے۔

كھانا چبا كر كھانا چاہیے لیكن منہ سے بے جا طور پر آواز نہیں نكلنی چاہیے۔ كھانا كھاتے وقت چمچہ پیالی میں نہیں ركھنا چاہیے ۔ بلكہ اسے نیچے پلیٹ میں ركھنا چاہیے كھانا كھا چكنے كے بعد چھری اور كانٹا پلیٹ كے ساتھ ساتھ ركھ دینے چاہئیںَ جب دستر خوان پر كھانے كے لیے آئیں تو لباس صاف ستھرا ہونا چاہیے اور كھانا شروع كرنے سے پہلے صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھو لینے چاہئیں۔ كیونكہ گندے ہاتھوں سے جراثیم جسم كے اندر داخل ہو كر جسم كو كئی طرح كی بیماریوں میں مبتلا كرسكتے ہیں۔ كھانا كھانے كے لیے ہمیشہ وقت پرپہنچنا چاہیے۔ كیونكہ كھانے پر دیر سے پہنچنے سے كھانا ٹھنڈا ہوجائے گا اور دستر خوان پر بیٹھے ہوئے افراد كو بھی انتظار كی زحمت اٹھانا پڑے گی۔ جب تك گھر كے بزرگ كھانے كے لیے نہ بیٹھ جائیں باقی افراد كو كھانے كے لیے نہیں بیٹھنا چاہیے اور جب تك سب لوگ پلیٹوں میں كھانا نہ ڈال لیں كھاناشروع نہیں كرنا چاہیے۔

كھانا كھانے كے دوران ایك دوسرے كی طرف متوجہ رہنا چاہیے اور ایك دوسرے كی ضروریات كا خیال ركھنا چاہیے۔ كھانا اچھی طرح چبا چبا كر كھانا چاہیے تاكہ اچھی طرح ہضم ہو سكے اور كھانے كے دوران ناك كان سر كو نہیں كھجانا چاہیے۔ كھانا كھاتے وقت اگر كھانا پسندنہ آئے تو اس میں نقص نہ نكالیںاورنہ ہی دستر خوان پر بیٹھے ہوئے ناك منہ چڑھائیں كیونكہ اس طرح دستر خوان پر بیٹھے ہوئے دوسرے افراد كا جی بھی كھانے كو نہیں چاہے گا۔ دستر خوان پر ارد گرد بیٹھے ہوئے لوگوں كو اپنے قریب ركھی ہوئی چیزیں پیش كرتے رہنا چاہیے جب كوئی چیز آپ كو پیش كی جائے تو شكریہ كے ساتھ قبول كرنی چاہیے یا انكار كرتے ہوئے شكریہ بھی كہیں كھانا ڈالتے وقت احتیاط كرنی چاہیے تاكہ دستر خوان پر سالن وغیرہ نہ گرے اور آپ كو سب كے سامنے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔ جب تك سب لوگ كھانا ختم نہ كر لیں دستر خوان پر بیٹھے رہنا چاہیے۔ لیكن اگر كسی ضرورت كے تحت اٹھنا ضروری ہو تو معذرت كر كے اٹھنا چاہیے۔

دستر خوان پر كھانا پیش كرنا Meal Service

كھانا پیش كرنا بھی ایك آرٹ ہے۔ اور كھانا خواہ كتنا ہی اچھا اور خوش ذائعہ كیوں نہ ہو اگر اسے نفاست اور سلیقے سے پیش نہ كیا جائے تو كھانے كا لطف ہی نہیں آتا۔ ایك اچھے اور پركشش انداز میں پیش كیا گیا سادہ اور معمولی سا كھانا بھی نہ صرف كھانے والوں كو اپنی طرف راغب كر لیتا ہے۔ بلكہ یہ كھانے كی اشتہا بڑھاتا ہے۔ جس سے پیش كرنے والے كو بھی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ لہٰذا كھانا پیش كرتے وقت مندرجہ ذیل اقدامات كو مدنظر ركھنا ضروری ہے۔

١۔ مناسب جگہ كا انتخاب

گھرانے كے سب افراد كھانے كے وقت اكٹھے مل كر بیٹھتے ہیں۔ اس لیے كھانا ایسی جگہ پیش كرنا چاہیے جہاں سب افراد مطمئن اور سكون كے ساتھ بیٹھ كر كھانا كھا سكیں كھانا صاف ستھری جگہ پر پیش كرنا چاہیے جہاں مكھیاں اور گرد و غبار نہ ہو۔ كھانا سلیقے سے پیش كرنے كے لیے یہ ضروری نہیں كہ آپ كے گھر میں اگر كھانے كا كمرہ ہو تب ہی آپ كھانا صحیح طریقے سے پیش كر سكتے ہیں۔ بلكہ گھر كے كسی بھی كمرے میں یا ایسی جگہ میں جہاں گھر كے افراد آرام و سكون سے بیٹھ سكتے ہیں كھانا پیش كیا جا سكتا ہے۔

٢۔ برتنوں كا انتخاب

كھانا پیش كرنے كے لیے قیمتی اور مہنگے برنوں كا ہونا ضروری نہیں ہے۔ بلكہ سستے مناسب اور صا ف ستھرے برتنوں میں بھی كھانا پیش كیا جا سكتا ہے۔ برتنوں كے انتخاب میں اس بات كا خیال ركھنا چاہیے كہ تمام برتنوں كی وضع اور سائز یكساں نہ ہوں كیونكہ اس سے یكسانیت اور غیر دلكش تاثیر پیدا ہو تی ہے۔ اس كے علاوہ مختلف وضع اور سائز كے ڈونگے اور ڈشیں وغیرہ دیكھنے میں بھی خوشنما لگتی ہیں۔ اور ان سے كم جگہ میں بھی زیادہ چیزیںپیش كی جا سكتی ہیں۔

٣۔ دستر خوان یا میز پوش كا انتخاب

دستر خوان یا میز پوش ہمیشہ سادہ اور ہلكے رنگ كا ہونا چاہیے نیز اس كا صاف ستھراہونا اور بے داغ ہونا ضروری ہے برتنوں اورمیز پوش كے رنگوں اور ڈیزائن میں تھوڑا بہت فرق ہونا چاہیے رنگوںاور ڈیزائن كی بھر مار كھانے كی سجاوٹ اوررنگ روپ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ہاتھ پونچھنے كے لیے نیپكن (Napkin)بھی ساف ستھرے اور ہلكی كلف لگے ہوئے اور استری شدہ ہونے چاہئیں۔