Preparation of Sauces


پھلوں اور سبزیوں سے تیار كردہ چٹنیاں مشرقی طعام كا اہم جزو ہیں۔ ہمارے ملك میں املی پودینہ ٬ انار دانہ٬ امچور ٬ ہری مرچ ٬پیاز لہسن٬ آم آلو بخارا٬ ٹماٹر وغیرہ كی چٹنیاں عام طورپر استعمال ہوتی ہیں۔ ان میں چٹ پٹے مصالحے اور سركہ استعمال كیا جاتا ہے۔ یہ كھانے كے لطف كو دوبالا كرتی ہیں۔ اس كے علاوہ یہ اشتہا انگیز اور غذائیت بخش بھی ہوتی ہیں۔ چٹنی چونكہ پھلوں اور سبزیوں سے تیار كی جاتی ہے۔ اس لیے یہ غذائیت سے بھرپو ر ہوتی ہے۔ اور اس میں معدنی نمكیات كاربوہائیڈریٹ اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو جسمانی نشوونما اور صحت و تندرستی كے لیے نہایت ضروری ہیں۔

٧ چٹنی بنانے كے بارے میں ضروری ہدایات

چٹنی بناتے وقت مندرجہ ذیل باتوں كو مدنظر ركھنا ضروری ہے مثلاً

١۔ چٹنی ہمیشہ سبزیو ں اورپھلوں كے اپنے موسم میں بنانی چاہیے تاكہ تازہ غذائیت بخش اور سستی سبزیاں اورپھل دستیاب ہوسكیں۔

٢۔ پھل اور سبزیاں درمیانہ پكے ہوئے اور اچھی قسم كے ہونے چاہئیں۔

٣۔ مصالحہ جات صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔

٤۔ چٹنی محفوظ كرنے والی بوتلیں جراثیم سے پاك (Sterilized)ہونی چاہئیں۔

٥۔ چٹنی ہمیشہ دھیمی آنچ پر پكانی چاہیے۔

٦ ۔ گرم مصالحہ كو ململ كے صاف كپڑ ے میں ڈال كر پوٹلی سی بنا كر سبزی یا پھل میں ڈالیں۔ اس طرح چٹنی كے رنگ پر اثر نہیں پڑے گا۔ چٹنی تیار ہونے پر مصالحے كی پوٹلی كو اچھی طرح نچوڑ كر چٹنی میں سے نكال لیں۔

٧۔ سركہ اور پسا ہوا گرم مصالحہ چٹنی تیار ہونے سے تقریباً ٥١ منٹ پہلے ڈالیں اور تھوڑا سا پكا كر اتار لیں۔

٨۔ چٹنی پكانے كے لیے دھات كے برتن استعمال نہ كریں۔ نیز چلانے كے لیے لكڑی كی ڈوئی استعمال كریں۔

٩۔ محفوظ كرنے كے لیے استعمال ہونے والی بوتل دوبار ہلائیں تاكہ بلبلے پیدا نہ ہوں۔