ڈنڈی ٹانكا بنانا


ڈنڈی ٹانكا بنانے كے لیے درج ذیل اشیائ دركار ہیں۔ سوتی كپڑے كا ٹكڑا 20*20س م كڑھائی كا دوتار كا دھاگہ فریم سلائی كا ڈبہ۔

بنانے كا طریقہ

١۔ سوتی كپڑے پر ایك چھوٹا پھول ٹریس كر لیں نمونہ اتارنے كے لیے تیز نوك دار پنسل استعمال كریں۔

٢۔ كڑھائی كرنے كے لیے كپڑے كو عموماً فریم میں لگا كر كڑھائی كی جاتی ہے تاكہ كڑھائی میں صفائی آ سكے ۔ كپڑ ے كو فریم میں لگانے كے لیے فریم كا پیچ ڈھیلا كر دیں۔ اس كے چھوٹے حصے كو كپڑے كی اندرونی طرف ركھیں اس كے اوپر فریم كا بڑا حصہ ركھیں اور كپڑے كو اچھی طرح كھینچ كر پیچ كر دیں۔

٣۔ سوئی میں دھاكہ ڈال كر سوئی كو كپڑے كی سیدھی طرف اس جگہ پر لے آئیں جہاں سے كام شروع كرنا ہو۔ اب سوئی كو تھوڑا آگے لے جا كر خاكے كے مطابق نمبر ٢ نكال لائیں اور نیچے لے جائیں اب سوئی كو سیدھی طرف نمبر ١ اور نمبر ٢ كے درمیان نمبر ٣ پر نكال لیں اور كھینچ لیں۔

٤۔ اب سوئی كو نمبر ٤ میں ڈال كر نمبر ٥ میں سے نكال لائیں نمبر ٥ كا مقام بھی نمبر ٢ والا سوراخ ہے اس طریقے سے یہ عمل جاری ركھیں ۔