Tea-Cosy Cover


ٹی كوزی باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیائ میں سے ایك مفید چیز ہے۔ چائے كو زیادہ دیر تك گرم ركھنے كے لیے ٹی كوزی كااستعمال كیا جاتاہے۔ ٹی كوزی روئی بھر كر یا فوم لگا كر بنائی جاتی ہے اور اس كے اوپر غلاف چڑھایا جاتا ہ تاكہ فوم یا روئی خراب نہ ہو۔

ٹی كوزی كے غلاف كے لیے كپڑے كا انتخاب

ٹی كوزی چونكہ بہت زیادہ استعمال میں آتی ہے اس لیے اس كا غلاف جلد میلا ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے كہ غلاف بنانے كے لیے ایسے كپڑے كا انتخاب كیاجائے جو پائیدار ہو آسانی سے دھل سكے اور اس كا رنگ زیادہ دھلائی سے خراب نہ ہو۔ نیز اس كا رنگ اور ڈیزائن ٹرائی سیٹ یا ٹرے كور كے رنگ اور ڈیزائن سے مطابقت ركھتاہو۔ عام استعمال كے لیے چھوٹے چھوٹے پرنٹ والا غلاف مناسب رہتا ہے جب كہ خاص خاص مواقع كے لیے سادہ كپڑے پر خوبصورت كڑھائی مناسب رہتی ہے۔

بنانے كا طریقہ

١۔ جس ٹی كوزی كا غلاف بنانا ہو اس كے نچلے حصے اور اوپر كی گولائی ناپ لیں۔ ٹی كوزی كا خاكہ آڈھے حصے كا بنے گا اور كٹائی میں كپڑا دوہرا ركھنے سے سائز مكمل ہو جائے گا۔ مثلاً اگر ٹی كوزی 40 س م لمبی ہو اور 32 س م چوڑی ہو تو اس كا خاكہ اس طریقے سے بنے گا۔

الف ب 16=س م

الف ج 40= س م

الف ب ج د مستطیل كو مكمل كر لیں اور خاكے كے مطابق اس كی گولائی كر لیں كناروں اوراطراف كی سلائی كے لیے ١ س م اور نچلے حصے كی ترپائی كے لیے ٣ س م سلائی كا حق ركھ كر نشان لگا لیں اور ڈرافٹ كو كاٹ لیں۔

٢۔ كپڑے كو لمبائی كے رخ دوہرا كر لیں۔ اس پر ڈرافٹ كو پن كر لیں اور ٹریس كر كے كپڑے كو كاٹ لیں۔ سلائی كے حق پر سلائی كر لیں۔ گولائی والے حصوں پر ٹك لگا لیں۔ اور نچلے حصے كو موڑ كر ترپائی كر لیں۔

٣۔ اگر ٹی كوزی پر كڑھائی كرنا ہو تو سلائی بعد میں كرنا چاہیے پہلے كڑھائی مكمل كر لینا چاہیے۔