ٹرے كور ٹرے كے اوپر بچھایا جاتا ہے اور اس كا استعمال بھی گھروں میں عام ہوتا ہے۔
ٹرے كور كے لیے كپڑے كا انتخاب
ٹرے كور بنانے كے لیے ایسے كپڑ ے كا انتخاب كیا جائے جو ذرا وزنی اور پائیدار ہو اور آسانی سے دھل سكے اور زیادہ دھلائی سے اس كا رنگ خراب نہ ہو۔ ٹرے كور كے لیے عام طور پر سوتی كپڑے كا استعمال موزوں رہتا ہے۔ كیونكہ یہ ٹرے پر مضبوطی سے جما رہتا ہے۔ عام استعمال كے لیے چھوٹے چھوٹے پرنٹ والے كپڑے كا كور موزوں رہتاہے۔ جبكہ خاص خاص مواقع كے لیے سادہ كپڑے پر خوبصورت كڑھائی كی جاتی ہے۔
بنانے كا طریقہ
١۔ جس ٹرے كا كور بنانا ہو اس كی اندرونی لمبائی اور چوڑائی ناپ لیںَ ٹرے كور چونكہ ٹرے كے ناپ كے مطابق بنا ہوا ہی مناسب رہتاہے اس لیے اس كا ناپ بہت احتیاط سے لینا چاہیے۔ تاكہ یہ بڑا یا چھوٹا نہ رہ جائے۔
٢۔ كپڑ ے پر كاٹتے وقت چاروں اطراف پر 2.5س م سلائی كا حق ركھ كر كٹائی كر لیں۔
٣۔ سلائی كے حق پر كپڑے كو الٹی طرف موڑ كر ترپائی كر لیں۔
٤۔ ترپائی كرنے كے بعد اس كو استری كر لیں۔
٥۔ اگر اس پر كڑھائی كرنا ہو تو مناسب نمونے كا انتخاب كر كے ٹرے كور كو چاروں طرف یا مقابل كے كونوں پر خوشنما رنگوں كے دھاگے استعمال كر كے كڑھائی كر لیں۔