رنگنے كا عمل اس ماحول پر مشتمل ہوتا ہے كہ جس میں رنگ كو ریشوں پر پابند كیا جاتاہے اور اس كے لیے گرم پانی یا بھاپ میں رنگ كو حل كر كے اس میں كپڑا یا ریشے ڈبوئے جاتے ہیں رنگنے كا عمل ہاتھوں اور مشینوں سے بھی كیا جاتا ہے۔ جس میں سادہ سے لے كر پیچیدہ تك سب عمل شامل ہیں۔ جو ریشے سے كپڑا بنانے تك كے دوران جتنی حالتیں بدلتی ہیں انہیں ان میں سے كسی بھی حالت پر رنگا جا سكتا ہے۔ رنگ كے مختلف عمل مندرجہ ذیل ہیں:
١ ریشے رنگنا (Stocle Dyeing)
٢۔ دھاگے رنگنا (Yarn Dyeing)
٣۔ ملے جلے ریشوں كا كپڑا رنگنا (Cross Dyeing)
كپڑے كے پرنٹ بنانا
كپڑا رنگن كے لیے دو طرح كے رنگ استعمال ہوتے ہیں:
ناحل پذیر رنگ Pigment
جسے كپڑا جذب نہیں كر سكتا بلكہ اسے كسی طریقے سے صرف كپڑے كی سطح پر ہی استعمال كیا جا سكتا ہے۔ تاكہ وہ كپڑے كے رنگ كے طور پر اس كی سطح پرچپك اور چمٹ جائے ان رنگوں سے كپڑے پر ڈیزائن اور پرنٹ بنانے كے لیے مندرجہ ذی طریقے ہیں۔
١۔ چھاپے میں پرنٹ بنانا (Blocke Print)
٢۔ رولر سے چھپائی (Ruller Printing)
٣۔ سٹینسل سے ڈیزائن بنانا (Stensil Printing)
كیمرے سے پرنٹ بنانا (Screen Printing)