روپیہ پیسہ كمانا اور ایك دوسرے كے مشورے سے خرچ كرنا باہم مل كر اپنی اپنی ذمہ داریوں كا احساس كرنا اور ان كا نبھانا جنسی ذہنی اور جذباتی رابطے قائم كرنا رشتہ داروں كے ساتھ اچھے تعلقات استوا ركرنا دوستوں اور معاشرے كے دیگر افراد كے ساتھ ملتے جلتے رہنا بچوں كی آمد اور استقبال كی تیاری كرنا شادی شدہ جوڑے كی حیثیت سے كامیاب زندگی كا قابل عمل فلسفہ بنانا بچوں كی پیدائش اور پالنے پوسنے كے بارے میں مفید معلومات حاصل كرنا۔
میاں بیوی كی ذمہ داریاں اوركام
گھر كا سربراہ ذمہ دار فرد ہونے كی حیثیت سے اخراجات كے مطابق معقول رقم مہیا كرنا گھریلو ضروریات كے مطابق مناسب اور پر سكون رہائش كا انتظام كرنا روز مرہ زندگی كی چھوٹی بڑی مشكلات مثلاً بجلی پانی سوئی گیس وغیر ہ كے بارے میں گھر والوں كی وقتاً فوقتاً مدد كرنا۔ اپنے اور سسرالی رشتہ داروں كی عزت كرنا اور دیكھ بھال میںبیوی كا ساتھ دینا بیو ی كو ماں بننے كے دوران تسلی دینا اور خوش آئند مستقبل كے منصوبے بنانا۔ شوہر كو اپنی بیوی اپنے گھر والوں مثلاً ماں باپ بہن بھائیوں كے كردار میں توازن پیدا كرنے میں مددگار ثابت ہونا چاہیے۔ بچے كی موجودگی كے شوروغل سے سونے كی عادات پیدا كرنا پہلے بچے كی آمد پر خاص طور پر خاتون خانہ كی ذمہ داریوں ار كام میں فرق پڑ جاتا ہے۔ شوہر كو كام كی زیادتی كی وجہ سے بیوی كی كوتاہیوں كو نظر انداز كرنا چاہیے اور بچے كی نگہداشت میں مددگار ثابت ہونا چاہیے۔ بچے كی پیدائش كے دوران جوتفریحات ملتوی كر دی گئی تھیں ان كو بحال كنا اور بیرونی حالات سے بیوی كو باخبر ركھنا۔