سكول كی عمر سے لے كر قبل از بلوغت تك وہ زمانہ جس میں بچوں كو بہت سی مشكلات كا سامنا كرنا پڑتاہے ان كی چھوٹی چھوٹی الجھنیں مشكلات بڑھ جاتی ہیں مثلاً ہم جماعت سے دوستی گھر میں اچھے تعلقات سكول میں نمایاں كامیابی یا ایك كمزور طالب علم ہونا۔ ا س كے علاوہ اس عمر كے بچوں میں یہ بھی احساس ہوتا ہے كہ بڑوں كی طرح كپڑے پہنیں۔ گھر كے ہر معاملے میں مشورہ دینا بڑوں كی طرز سلوك كرنا۔ اور توجہ كا مركز بننا۔ اوركھیلوں میں انعام حاصل كرنا جب بچوں كو اپنی اس قسم كی خواہشات میں ناكامی یا تاخیر كا احساس ہو تو مختلف قسم كے مسائل پیدا ہو جاتے ہیںمثال كے طور پر :
١۔ جھوٹ بولنا
٢۔ چوری كرنا
٣۔ بڑوں سے بے ادبی سے پیش آنا
٤۔ اندھیرے سے ڈرنا
٥۔ حسد كرنا
٦۔ لڑنا جھگڑنا
٧۔ بحث كرنا
٨۔ منہ پھلا كر بیٹھنا بے ایمانی كرنا
٩۔ ناخن چبانا
٠١۔ خوف كھانا یا اندھیرے سے ڈرنا
١١۔ بستر پر پیشاب كرنا