Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

جامعہ پنجاب میں جمعیت کی اساتذہ سے بدسلوکی قابل مذمت ہے، اے پی ایم ایس او

Offline گل

  • **
  • 1045
  • +1/-2
  • Gender: Male

 
جامعہ پنجاب میں جمعیت کی اساتذہ سے بدسلوکی قابل مذمت ہے، اے پی ایم ایس او
   
کراچی (پ ر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تنظیم نو کمیٹی کے ارکان نے اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈر اسکواڈ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں کھلی غنڈہ گردی، پرامن طلبہ خصوصاً اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی اور یونیورسٹی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی یونیورسٹی سمیت نہ صرف کراچی کے دیگر تعلیمی اداروں میں مسلح دہشت گردی اور غنڈہ گردی سے تعلیمی ماحول خراب کر رہی ہے بلکہ پنجاب یونیورسٹی بھی برسوں سے جمعیت کی دہشت گردی کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے جب کہ یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



شکریہ روزنامہ جنگ