Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ 8 نومبر کو ہوگا

Offline iram

  • *****
  • 3841
  • +16/-3
  • Gender: Female
سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ 8 نومبر کو ہوگا
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسیّد یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال 2010 ء کے لئے داخلوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 /اکتوبر ہے۔ فارم ذاتی طور پر ، کوریرسروس یا ڈاک سے بھی وصول کئے جارہے ہیں۔
 داخلہ ٹیسٹ 8 / نومبر 2009 ء کو صبح دس بجے کنووکیشن گراوٴنڈ میں منعقد ہوگا ۔داخلہ کے امید وارو ں کی سہولت کے پیشِ نظرکا وٴنٹر پر درخواستیں وصول کرنے لئے مزید کارکن تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ سرسیّدیونیورسٹی میں کوئی صوبائی یا غیر علاقائی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا ہے ۔
ٹیسٹ اور انٹر ویو کے اختتام پر کمپیوٹر ائزڈ میرٹ لسٹ کا اجراء 2 /دسمبر 2009 ء کو کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی کامیاب امیدواروں کو داخلہ کے خطوط کوریر سروس سے روانہ کردئے جائیں گے ۔ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.ssuet.edu.pk پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔
شکریہ جنگ