Library MCQS Sindh Study Punjab Study
9th-class-result-2022 Please subscribe to FGStudy YouTube channelPlease subscribe to FGStudy YouTube channel

Author Topic: مطالبات تسلیم نہ ہونے پر اساتذہ آج پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کرینگے  (Read 216 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مطالبات تسلیم نہ ہونے پر اساتذہ آج پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کرینگے
ملتان: پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف اساتذہ آج پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کریں گے، مظاہرے میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے گریڈ17اور18میں منتخب ہونے والے اساتذہ شریک ہوں گے،یہ بات ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارتمرکزی صدر حافظ عبدالناصرنےکی، اجلاس میں محمد صدیق گل،عبدالعزیز گجر،محمد افضل اور توقیر احمد بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، حافظ عبدالناصرنے کہا کہ بیوروکریسی کی روائتی سست روی کے باعث یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ، ستم ظریفی تو یہ ہے کنٹریکٹ پیریڈ کے دوران کسی حادثہ کی صورت میں اسے کوئی مالی فائدہ نہیں دیا جاتا جس کے باعث وہ شدید ذہنی کرب اور پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں،جوائنٹ سیکرٹری محمد افضل نے کہا کہ 14جون کو ہمارے احتجاج کے باعث کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی مگر ہمارا مسئلہ مستقلی ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 10 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"